Thursday, June 21, 2018

تعزیتی اعلامیہ

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین سید عاصم علی قادری نے اردو کے نامور ادیب و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں. انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی اپنی تحریروں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے. وہ اردو ادب کے درخشاں ستارے ہیں. اللہ مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

Monday, June 4, 2018

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ 2018کا انعقاد



2  جون  2018
پریس ریلیز
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ 2018کا انعقاد

(کراچی) پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 2 جون 2018  کو دنیا بھر کے 45 ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ کا انعقاد علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں کیا گیا۔ یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کے پاکستان میں نمائندے سید جاوید رضا کی نگرانی میںمنعقد کی گئی۔ یہ چیمپئن شپ دو گھنٹے پر محیط اور دو سو چالیس (240) سوالات پر مشتمل تھی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، طلباء و طالبات اور بزرگ شہریوں نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ کے  مہمان خصوصی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ جناب منور علی صدیقی تھے۔ اس چیمپئن شپ میں سید ریحان علی، آصف حفیظ، وقار شیرانی اور کاشف حفیظ نے بالترتیب اول، دوم، سوم اور چہارم پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر  عقیل عباس جعفری، امان اللہ پنجوانی، سعید احمد سعید، واجد رضا اصفہانی،پروفیسر ایاز رضا ترمذی ، سیدہ تحسین فاطمہ اور محمد عارف سومرو بھی موجودتھیں۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں شیلذز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ 

(محمد عارف سومرو )    
جوائنٹ سیکریٹری 
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل