Thursday, June 21, 2018

تعزیتی اعلامیہ

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین سید عاصم علی قادری نے اردو کے نامور ادیب و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں. انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی اپنی تحریروں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے. وہ اردو ادب کے درخشاں ستارے ہیں. اللہ مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

Monday, June 4, 2018

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ 2018کا انعقاد



2  جون  2018
پریس ریلیز
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ 2018کا انعقاد

(کراچی) پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 2 جون 2018  کو دنیا بھر کے 45 ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ کا انعقاد علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں کیا گیا۔ یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کے پاکستان میں نمائندے سید جاوید رضا کی نگرانی میںمنعقد کی گئی۔ یہ چیمپئن شپ دو گھنٹے پر محیط اور دو سو چالیس (240) سوالات پر مشتمل تھی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، طلباء و طالبات اور بزرگ شہریوں نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ کے  مہمان خصوصی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ جناب منور علی صدیقی تھے۔ اس چیمپئن شپ میں سید ریحان علی، آصف حفیظ، وقار شیرانی اور کاشف حفیظ نے بالترتیب اول، دوم، سوم اور چہارم پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر  عقیل عباس جعفری، امان اللہ پنجوانی، سعید احمد سعید، واجد رضا اصفہانی،پروفیسر ایاز رضا ترمذی ، سیدہ تحسین فاطمہ اور محمد عارف سومرو بھی موجودتھیں۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں شیلذز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ 

(محمد عارف سومرو )    
جوائنٹ سیکریٹری 
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل




Friday, May 25, 2018

ورلڈ کوئزنگ چیمپئین شپ 2 جون 2018ء


24  مئی  2018
پریس ریلیز
ورلڈ کوئزنگ چیمپئین شپ 2018

(کراچی)    انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن ہر سال جون کے پہلے سنیچر کو دنیا بھر میں ورلڈ کوئزنگ چیپئین شپ منعقد کرتی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کی پاکستان میں ایسوسی ایٹ تنظیم پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل یہ چیمپئین شپ کراچی میں منعقد کر رہی ہے۔ یہ چیمپئین شپ 2 جون 2018ء کو صبح 9:30 بجے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مین یونیورسٹی روڈ، بلاک 5 گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگی۔ اس  چیمپئین شپ میں خواتین و حضرات، طلبہ و طالبات، بچوں اور بوڑھوں سمیت کسی بھی عمر کے تمام پاکستانی شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ دو گھنٹے پر محیط اور دو سو چالیس (240) سوالات پر مشتمل ہوگا۔ چیمپئین شپ میں حصہ لینے کے خواہشمند خواتین و حضرات، طلبا و طالبات اور بچوں سے گزارش ہے کہ وہ ورلڈ کوئزنگ ایسوسی ایشن کے پاکستان میں نمائندے سید جاوید رضا کے واٹس ایپ نمبر03213662733 پر اپنے نام بشمول کوائف میسج کرکے رجسٹریشن کرا لیں ۔
بحکم صدر
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل   

Thursday, March 22, 2018

78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںیوم پاکستان کوئز مقابلہ

78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںیوم پاکستان کوئز مقابلہ
23 مارچ کے دن قائداعظم اور ان کے رفقا نے قراداد پاکستان کی صورت میں مسلمانانِ ہند کے لیے ایک آزاد وطن کا خاکہ پیش کیا تھا۔ شفیع اللہ ملک

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے 78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے بین الکلیاتی مقابلہ معلومات بعنوان یوم پاکستان کوئز سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بشیر اے ملک آڈیٹوریم میں 19 مارچ 2018 کو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کسٹم آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شفیع اللہ ملک اور مہمانانِ اعزازی علی گڑھ انسٹی آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمود خان پٹھان، فرینکلن لاء ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل غنی، راحیل انور اور علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایوننگ پروگرام کے انچارج سید ریحان علی تھے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میںکہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔ اس دن قائداعظم اور ان کے رفقا نے قراداد پاکستان کی صورت میں مسلمانانِ ہند کے لیے ایک آزاد وطن کا خاکہ پیش کیا تھا۔ اس قرادادنے  آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی جس سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا اور پھر سات سال کی جدوجہد کے بعد نئی آزاد مملکت پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔
اس کوئز مقابلے کی میزبانی کے فرائض معروف کوئزر اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرست علیٰ سید جاوید رضا، سیدہ تحسین فاطمہ، سید بکر مجیب ہاشمی اور محمد عارف سومرو نے جبکہ ججزکے فرائض انجینئر سید شاکر علی، سید ایاز رضا ترمذی اور شاہد جمیل نے انجام دیے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج جوہر کیمپس کے نبیل شریف اور سمیع خان نے پہلی،میک کالجیٹ کے روحیل رضا حیدر اور محمد شاکرنے دوسری اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی سیدہ ماہم فاطمہ اور کنول رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرپاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری،پروفیسر منور قریشی، واجد رضا اصفہانی اور سعید احمد سعید بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس کوئز مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

Friday, March 16, 2018

یوم پاکستان کوئز مقابلہ 19 مارچ 2018


ریس ریلیز
یوم پاکستان کوئز مقابلہ
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر 19 مارچ 2018 کو صبح 10 بجے بشیر اے ملک آڈیٹوریم، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال کراچی میں ایک بین الکلیاتی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں شرکت کے خواہش مند تعلیمی ادارے دو طلبا و طالبات پر مشتمل ایک ایک ٹیم اپنے ادارے کے اجازت نامے کے ساتھ روانہ کر سکتے ہیں۔
بحکم صدر
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل

Saturday, January 20, 2018

نتائج قائداعظم کوئز مقابلہ 16 جنوری 2018 پریس ریلیز





19جنوری 2018، کراچی
پریس ریلیز
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں قائداعظم کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے بین الکلیاتی و بین الجامعاتی مقابلہ معلومات عامہ بعنوان قائد اعظم کوئز سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بشیر جمعہ آڈیٹوریم میں 16 جنوری 2018ء کو منعقد ہوا جس کے  مہمان خصوصی مشیر برائے چانسلر سیر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سراج خلجی تھے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میںقائداعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ایک بے باک، با اصول اور نڈر سیاستدان تھے جنہوں نے انتہائی کامیابی سے بر صغیر کے مسلمانوں کو سیاسی شعور سے ہمکنار کیا اور انہیں ایک الگ آزاد مملکت کا تحفہ دیا تاکہ وہ اپنی مذہبی، ثقافتی اور تمدنی روایات کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں پر رہتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مقدور بھر حصہ ڈالیں ۔

اس کوئز مقابلے کی میزبانی کے فرائض سیدہ تحسین فاطمہ اور سید بکر مجیب ہاشمی نے اور ججزکے فرائض معروف کوئزر اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرست علیٰ سید جاوید رضا، انجینئر سید شاکر علی اور شاہد جمیل نے انجام دیے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج جوہر کیمپس کی یاسمین مجیداور زلیخا عدنان نے پہلی،کراچی یونیورسٹی کے محمد عمار اور ارم شفیق نے دوسری اور مہران ڈگری گرلز کالج کی رملہ شاہد اور ا ٓمنہ وہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرپاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری، واجد رضا اصفہانی، سعید احمد سعید، سید ایاز رضا ترمذی، محمد عارف سومرو، علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایوننگ پروگرام کے انچارج سید ریحان علی، نفیس احمد خان، توصیف عالم اور وقار شیرانی بھی موجود تھے۔ ا ٓخر میں مہمانِ خصوصی نے اس کوئز مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

                                                            (محمد عارف سومرو )   
                                                            جوائنٹ سیکریٹری پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل



Thursday, January 11, 2018

قائداعظم کوئز مقابلہ 16 جنوری 2018 پریس ریلیز




پریس ریلیز
قائداعظم کوئز مقابلہ

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے جشن ولادت قائداعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے ایک بین الکلیاتی / بین الجامعاتی کوئز مقابلہ بعنوان قائداعظم کوئز 16 جنوری 2018 کو صبح 9:30 بجے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مین یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اپنے تعلیمی ادارے کی دو افراد پر مشتمل ٹیم کے نام کوئز کورڈینیٹر سیدہ تحسین فاطمہ کے فون نمبر 03002847236 پر رابطہ کرکے رجسٹریشن کرا لیں۔

بحکم صدر
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل
موبائل:03238212626