Thursday, March 22, 2018

78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںیوم پاکستان کوئز مقابلہ

78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںیوم پاکستان کوئز مقابلہ
23 مارچ کے دن قائداعظم اور ان کے رفقا نے قراداد پاکستان کی صورت میں مسلمانانِ ہند کے لیے ایک آزاد وطن کا خاکہ پیش کیا تھا۔ شفیع اللہ ملک

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے 78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے بین الکلیاتی مقابلہ معلومات بعنوان یوم پاکستان کوئز سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بشیر اے ملک آڈیٹوریم میں 19 مارچ 2018 کو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کسٹم آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شفیع اللہ ملک اور مہمانانِ اعزازی علی گڑھ انسٹی آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمود خان پٹھان، فرینکلن لاء ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل غنی، راحیل انور اور علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایوننگ پروگرام کے انچارج سید ریحان علی تھے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میںکہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔ اس دن قائداعظم اور ان کے رفقا نے قراداد پاکستان کی صورت میں مسلمانانِ ہند کے لیے ایک آزاد وطن کا خاکہ پیش کیا تھا۔ اس قرادادنے  آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی جس سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا اور پھر سات سال کی جدوجہد کے بعد نئی آزاد مملکت پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔
اس کوئز مقابلے کی میزبانی کے فرائض معروف کوئزر اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرست علیٰ سید جاوید رضا، سیدہ تحسین فاطمہ، سید بکر مجیب ہاشمی اور محمد عارف سومرو نے جبکہ ججزکے فرائض انجینئر سید شاکر علی، سید ایاز رضا ترمذی اور شاہد جمیل نے انجام دیے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج جوہر کیمپس کے نبیل شریف اور سمیع خان نے پہلی،میک کالجیٹ کے روحیل رضا حیدر اور محمد شاکرنے دوسری اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی سیدہ ماہم فاطمہ اور کنول رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرپاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری،پروفیسر منور قریشی، واجد رضا اصفہانی اور سعید احمد سعید بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس کوئز مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

Friday, March 16, 2018

یوم پاکستان کوئز مقابلہ 19 مارچ 2018


ریس ریلیز
یوم پاکستان کوئز مقابلہ
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر 19 مارچ 2018 کو صبح 10 بجے بشیر اے ملک آڈیٹوریم، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال کراچی میں ایک بین الکلیاتی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں شرکت کے خواہش مند تعلیمی ادارے دو طلبا و طالبات پر مشتمل ایک ایک ٹیم اپنے ادارے کے اجازت نامے کے ساتھ روانہ کر سکتے ہیں۔
بحکم صدر
پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل